پلیکیل،25اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ مل کر سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کو شکست کے دہانے سے نکال کر جیت دلانے والے بھونیشور کمار نے کہا کہ سابق کپتان نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی طرح اننگز کھیلنے کو کہا تھا۔بھونیشور نے 53رن بنائے اور دھونی کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 100رن جوڑے۔ہندوستان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔بھونیشور نے میچ کے بعد کہا کہ جب میں بلے بازی کے لیے اترا تو دھونی نے مجھے ٹیسٹ کرکٹ کی طرح اپنا قدرتی کھیل دکھانے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ دباؤ نہیں لینا کیونکہ بہت سے باقی ہیں،ہم جانتے تھے کہ آرام دہ اور پرسکون کھیل سے ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ تھا کہ ان حالات میں کھونے کے لیے کچھ نہیں تھا کیونکہ ہمارے سات وکٹ پہلے ہی گر چکے تھے،میں سوچ رہا تھا کہ میں ممکنہ طور پر ایم ایس کی مدد کر سکتا ہوں،میں نے وہی کوشش بھی کی۔سری لنکا کے آف اسپنر اکلا دھنجیا نے 54رن دے کر چھ وکٹ لئے اور ہندوستانی مڈل آرڈر کی دھجیاں اڑا دی۔پہلے روہٹ شرما اور شیکھردھون نے ایک جارحانہ آغازدیا۔